لندن پولیس الطاف حسین کو جلد گرفتار کر لے گی، جارج گیلووے

کراچی اور پاکستان میں دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں الطاف حسین کا دور ختم ہونے والا ہے، رکن برطا نوی پارلیمان

منگل 5 مئی 2015 22:28

لندن پولیس الطاف حسین کو جلد گرفتار کر لے گی، جارج گیلووے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) برطا نوی پارلیمان کے رکن جارج گیلووے نے کہا ہے کہ لندن پولیس ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو جلد گرفتار کر لے گی، کراچی اور پاکستان میں رہنے والے دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ الطاف حسین کا دور ختم ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ لندن پولیس الطاف حسین کو گرفتار کرنے کے بہت قریب ہے اور الطاف حسین کا دور ختم ہونے والا ہے ۔