انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی کامیابی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 5 مئی 2015 22:30

انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی کامیابی

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مئی۔2015ء) آسٹریلیا میں کھیلے جارہے انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایک کے مقابلے میں چار گول سے فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے دلبر حسین نے دو جبکہ محمد عرفان اور عمر بھٹہ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان اپنا اگلا میچ نیوزی لینڈ کےخلاف جمعرات کو کھیلے گا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے خلاف آسٹریلوی ٹیم چھ گول اسکور کرنے میں کامیاب رہی جبکہ پاکستانی ٹیم ایک بھی گول نہ کرسکی۔

متعلقہ عنوان :