جعلی سینیٹر ملازمین کی بس میں بیٹھ کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا، سینیٹ ہال کے دائیں دروازے پر تعینات سیکیورٹی اہلکار کی غفلت کی وجہ سے ایوان میں داخل ہو نے میں کامیاب ہوا، عبدالسمیع سرکاری ملازم ہے ،ذرائع
منگل 5 مئی 2015 22:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سینیٹ کے اجلاس میں پکڑا جانے والا جعلی سینیٹر صبح سینٹ ملازمین کو لے کر جانے والی بس میں بیٹھ کر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوا جبکہ سینیٹ ہال کے دائیں دروازے پر تعینات سیکیورٹی اہلکار نعمت اﷲ خان کی غفلت کی وجہ سے اندر داخل ہو پایا۔
(جاری ہے)
منگل کو انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ سینٹ کے اجلاس کے دوران اندر داخل ہونے والے اجنبی شخص کا نام عبدالسمیع شاہ ہے جو صبح سینٹ ملازمین کو لانے والی بس پر بیٹھ کر پارلیمنٹ کے اندر آیا اور اس نے کئی گھنٹے پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں گزارے جس کا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص سینٹ ہال کے دائیں طرف والے دروازے پر تعینات جونیئر سیکیورٹی اہلکار نعمت اﷲ خان کی غفلت کی وجہ سے ہال کے اندر داخل ہو پایا کیونکہ جب عبدالسمیع شاہ سینٹ ہال میں داخل ہوا تو مذکو رہ اہلکار اپنی ڈیوٹی کی جگہ پر موجود نہیں تھا لہذا وہ بلا روک ٹوک سینٹ ہال کے اندر داخل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق عبدالسمیع کی خود کو سینیٹر ظاہر کرکے اندر داخل ہونے کی افواہ بے بنیاد ہے کیونکہ سینٹ ہال میں داخلے کے وقت کوئی اسے روکنے والا ہی موجود نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق عبدالسمیع سرکاری ملازم ہیںمزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.