چلوچلو، ڈوین براوو کے گانے نے بھارت میں دھوم مچادی

بدھ 6 مئی 2015 11:38

چلوچلو، ڈوین براوو کے گانے نے بھارت میں دھوم مچادی

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی۔2015ء) ویسٹ انڈین کرکٹر ڈوین براوو کے گانے نے بھارت میں دھوم مچادی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چلو چلو کے بولوں پر مبنی گانے کی لانچنگ دوروز قبل کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈوین براوو کو موسیقی کا بہت شوق ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جب وہ کرکٹ نہیں کھیلتے تب وہ ڈی جے براوو ہوتے ہیں ۔ براوو ان دنوں آئی پی ایل کھیل رہے ہیں ۔ اتوار کو ممبئی میں ہونیوالی لانچنگ تقریب میں دھونی اپنی اہلیہ ساکشی اور بیٹی زیوا کے ساتھ شریک ہوئے جب کہ تقریب میں بلے باز کر س گیل سمیت دیگر کرکٹرز بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :