مارگلہ فیسٹیول2015-، ان ڈور انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ اسلام آباد کے سپورٹس کمپلیکس میں 9اور10مئی کو کھیلا جائیگا

بدھ 6 مئی 2015 11:52

مارگلہ فیسٹیول2015-، ان ڈور انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ اسلام آباد کے سپورٹس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے کے سپورٹس ۔ کلچراینڈٹورزم ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام مارگلہ فیسٹیول2015-کے سلسلے میں دو روزہ اِن ڈور انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کرلیاگیا یہ ٹورنامنٹ اسلام آباد کے سپورٹس کمپلیکس کے باکسنگ جمنازیم ہال میں 9اور10مئی 2015ء کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں یو اے ای فالکن اور شارجہ ٹائیگرز کی خواتین اور مردوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ کوشش کی جارہی ہے کہ تھائی لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی کے لئے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے۔ دو روزہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مقامی کلب بھی شرکت کررہے ہیں۔ ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق ہر ٹیم پانچ کھلا ڑیوں پر مشتمل ہو گی اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں خواتین اور مردوں کے علیحدہ علیحدہ مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے باکسنگ جمنازیم ہال میں 9مئی 2015ء کوکریں گے۔ سی ڈی اے ہاکی ٹیم کے مینیجر اور کوچ سید غفران شاہ کو دو زہ ہاکی ٹورنامنٹ کا کوآرڈینیٹرمقرر کیا گیا ہے جبکہ خالد محمود جوائنٹ سیکریٹری اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر ہوں گے۔سی ڈی اے کے سپورٹس ۔ کلچراینڈٹورزم ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے تمام کلبوں کو ہدایت کی ہے کہ مورخہ7مئی2015ء تک اپنی انٹری متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں کنفرم کراوئیں۔

متعلقہ عنوان :