انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائے گا

بدھ 6 مئی 2015 11:52

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ون ڈے میچ پرسوں  کھیلا جائے گا

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ون ڈے میچ 8 مئی کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ نے اس میچ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جیمز ٹیلر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، عادل راشد اور مارک ووڈ بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ظفر انصاری، جوناتھن بیئرسٹو (وکٹ کیپر)، سیم بلنگز، ٹم بریسنن، سٹیون فن، لیوس گریگوری، ایلیکس ہیلز، جیسن رائے، جیمز ونس اور ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔ آئرش ٹیم ولیم پورٹر فیلڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، پال سٹرلنگ، ایڈ جوئس اور گیری ولسن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پورٹر فیلڈ کا یہ کیریئر کا 200 واں میچ ہوگا۔