کار جمپنگ ٹائٹل پرتگال کے روبن کے نام

بدھ 6 مئی 2015 12:22

کار جمپنگ ٹائٹل پرتگال کے روبن کے نام

اینگمرنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پرتگال کے روبن نیویزنے یوکے کارجمپنگ کا ٹائٹل جیت لیا،برطانیہ کے شہراینگمرنگ میں ہوئے کارجمپنگ کے دلچسپ مقابلے،ڈرائیورز کو قطار میں کھڑی دس گاڑیوں پرسے جمپ لگانا تھی،مقابلے میں شریک ڈرائیورز نے پرخطرامتحان میں خوب مہارت دکھائی،زیادہ ترڈرائیورز دوتین کاروں سے آگے نہ پہنچ سکے اور حادثے کا شکار ہوئے،مقامی ڈرائیور نے کامیابی سے جمپ لگاتے ہوئیگاڑیوں کوپار کیا اورمقابلہ جیت لیا۔