فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘صائمہ خان

بدھ 6 مئی 2015 12:56

فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘صائمہ خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ میرے مزاج کے مطابق جب کوئی فلم بنوں گی تو ضرور کام کروں گی۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے کہا کہ چند سال قبل اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل ڈگر سے ہٹ گیا لیکن کچھ لوگوں کی محنت کی وجہ سے آج دوبارہ ٹریک پر آ چکا ہے اس لئے میں بھی مسلسل تھیٹر ڈراموں میں کام کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے مزاج کے مطابق بننے والی فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تو ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کروں گی اور میں بھی چاہتی ہوں کہ ہمارے اسٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہوں۔

متعلقہ عنوان :