میر پور ٹیسٹ،پاکستان نے دوسرے دن کھانے کے وقفے پر 4وکٹوں پر 428رنز بنا لیے

جمعرات 7 مئی 2015 11:11

میر پور ٹیسٹ،پاکستان نے دوسرے دن کھانے کے وقفے پر 4وکٹوں پر 428رنز بنا ..

میر پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مئی۔2015ء) میر پور ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 4وکٹوں کے نقصان پر 428رنز بنا لیے ہیں۔ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم،میر پور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل شروع ہوا تو دن کی دسویں گیند پر ہی بنگلہ دیشی باؤلر کو اس وقت کامیابی مل گئی جب مصباح الحق9کے انفرادی سکور پر شکیب الحسن کو آگے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔

(جاری ہے)

ان کے بعد اسد شفیق بلے باز کرنے کے لیے آئے اور اظہر علی کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔اس دوران اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں تیسرے مرتبہ 150رنز مکمل کیے جب کہ اسد شفیق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 12ویں نصف سنچری سکو ر کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے کھانے کے وقفے تک بنگالی باؤلر کو مزید کوئی وکٹ نہ لینے دی اور پاکستان نے دوسرے د ن کھانے کے وقفے پر 4وکٹوں کے نقصان پر 428رنز بنالیے۔ اظہر علی 173اور اسد شفیق 58رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد شاہد نے 2جبکہ شکیب الحسن اور تائیج الاسلام نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :