ٹیسٹ میں چھکوں کی ففٹی ،مصباح الحق چھٹے پاکستانی بلے با ز بن گئے

جمعرات 7 مئی 2015 11:21

ٹیسٹ میں چھکوں کی ففٹی ،مصباح الحق چھٹے پاکستانی بلے با ز بن گئے

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مئی۔2015ء) پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں چھکوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بنگلہ دیش کیخلاف پہلی اننگز میں مصباح نے شکیب کو چھکا لگا کر چھکوں کی ففٹی مکمل کی ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ یونس خان کے پاس ہے انہوں نے 58چھکے لگائے ، وسیم اکرم 57 چھکے لگا کر دوسرے ، عمران خان 55 چھکوں کیساتھ تیسر ے ، آفریدی 52 چھکے لگا کر چوتھے اور محمد یوسف 51چھکے لگا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :