پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی طور پر متحرک ۔ پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 7 مئی 2015 11:29

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی طور پر متحرک ۔ پارٹی ..

لند ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی طور پر متحرک ہو گئے۔ لندن میں سینئر پارٹی رہنما وٴں سے ملاقات میں پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈ یا رپو رٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سینئر پارٹی رہنماوٴں سے ملاقات کی۔ جس میں برطانیہ میں پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لندن میں پارٹی کا کنونشن کروانے کا اعلان بھی کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دیرینہ ورکرز کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ورکرز کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھٹو کی پارٹی ہے، عوامی پارٹی ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا ان کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ پارٹی کے لیے ان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور ایسے ورکرز سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔