نیوزی لینڈ اور سمر سیٹ کے مابین چار روزہ ٹور میچ آج سے شروع ہوگا

جمعرات 7 مئی 2015 12:01

نیوزی لینڈ اور سمر سیٹ کے مابین چار روزہ ٹور میچ  آج سے شروع ہوگا

ٹاوئنٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) نیوزی لینڈ اور سمر سیٹ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روز ٹور میچ 8 سے 11 مئی تک ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورے کا آغاز سمر سیٹ کے خلاف چار روزہ ٹور میچ سے کرے گی، یہ میچ 8 سے 11 مئی تک ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

کیوی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 14 سے 17 مئی تک وارسیسٹر شائر کے خلاف کھیلے گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 مئی تک لندن جبکہ دوسرا ٹیسٹ 29 مئی سے 2 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 جون کو برمنگھم، دوسرا ون ڈے 12 جون کو لندن، تیسرا ون ڈے 14 جون کو ساؤتھمپٹن، چوتھا ون ڈے 17 جون کو نوٹنگھم جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 20 جون کو چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 میچ 23 جون کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔