پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں ویٹ لیفٹنگ کے مقابلے 20 مئی سے میں شروع ہوگا
جمعرات 7 مئی 2015 12:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں ویٹ لیفٹنگ کے مقابلے 20 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا،ایونٹ کے چیف کوآرڈینیٹر محمد راشد ملک نے بتایا کہ ویٹ لیفٹنگ کے مقابلوں میں 8ملکوں کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش،چین، نیپال ،افغانستان ، قطراور سری لنکا شامل ہیں اور یہ مقابلے 26 مئی تک جاری رہیں گے ، انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے مرد کھلاڑیوں کومحمد الیاس بٹ اور علی اسلم چوہدری پنجاب یونیورسٹی میں جبکہ خواتین کھلاڑیوں کو اویس اکبر اور نزت جبین ریلوے سٹیڈیم میں جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں، تربیتی کیمپ میں 16مرد اور 14 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، راشد ملک نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں مردوں کے 8 اور خواتین کے 7 ایونٹس منعقد ہونگے، مردوں کے ایونٹ میں 56 کلوگرام،62 کلوگرام،69 کلوگرام،77 کلوگرام،83 کلوگرام، 94کلوگرام،105 کلوگرام اور پلس105کلوگرام جبکہ خواتین کے ایونٹ میں 48 کلوگرام،53کلوگرام، 58 کلوگرام، 63کلوگرام،69کلوگرام، 75 کلوگرام اور پلس 75 کلوگرام کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں-
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.