ایان کیس میں نیا موڑ، والدہ بھی زیرِ تفتیش

جمعرات 7 مئی 2015 12:30

ایان کیس میں نیا موڑ، والدہ بھی زیرِ تفتیش

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی2015ء) سپر ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کے لیے اس میں ایان کی والدہ اور دیگر ساتھیوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بیورو آف ریوینیو (ایف بی آر) کو اس حوالے سے معلومات درکار ہیں کہ آیا ایان علی کی والدہ فرحت سلطان اور دبئی میں مقیم نجیب ہارون، جنھیں ایان نے ڈیل میکر ممتاز حسین کے ذریعے بحریہ ٹاؤن میں اپنے 5 پلاٹوں کی فائلز فروخت کی تھیں، ٹیکس چوری میں تو ملوث نہیں۔

انٹرنل ریونیو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر قیصر اشفاق نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کے الزامات کا اس حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا کہ جو رقم ایان لے کر جارہیں تھیں اسے مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان پر فرد جرم عائد کردی جاتی ہے تو ایان کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :