پاکستان کی فیشن انڈسٹری دن بدن ترقی کی منازل طے کررہی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ‘ عفت عمر

جمعرات 7 مئی 2015 12:32

پاکستان کی فیشن انڈسٹری دن بدن ترقی کی منازل طے کررہی ہے جو بڑی خوش ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل عفت عمرنے کہا ہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری دن بدن ترقی کی منازل طے کررہی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ،میری شروع سے ہی کوشش رہی ہے کہ گھریلو اور ورکنگ خواتین کیلئے اعلیٰ معیار کے سستے ملبوسات متعارف کرواؤں جس میں میں کامیاب رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ میں شوبز اور اپنی بوتیک کو مساوی وقت دیتی ہوں کیونکہ ایک فنکار کیلئے شوبز کے ساتھ ذاتی کارروبار نہایت ضروری ہے ۔

ٹی وی کے ساتھ میرارشتہ بہت پرانا ہے جو ابھی تک برقرار ہے اور میں کبھی ٹی وی کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے شاپنگ کرنا اچھا لگتا ہے اور ہمیشہ برینڈوالی چیزیں خریدتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ معیار کے معاملے پر میں نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔اچھی اور خوبصورت اشیاء میری کمزوری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :