پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور جوتوں اور جان ابراہم موٹرسائیکل کے دیوانے

جمعرات 7 مئی 2015 12:46

پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور جوتوں اور جان ابراہم موٹرسائیکل کے دیوانے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)بالی ووڈ حسینائیں پریانکا چوپڑہ اور کرینہ کپور ویسے تو ایک دوسرے کی مخالف سمجھی جا سکتی ہیں اور اکثر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش بھی کرتی ہیں مگر ایک چیز میں دونوں کے خیالات ملتے ہیں اور وہ ہیں جوتوں کے بارے میں ان کا جنون۔

(جاری ہے)

یہ دونوں جوتوں کی دیوانی ہیں اور صرف پریانکا کے پاس اسی سے زائد ڈیزائنرز شوز موجود ہیں، جبکہ کرینہ کے پاس یہ تعداد سو سے بھی زیادہ ہے۔

بولی وڈ اسٹار جان ابراہم یوں تو لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں مگر ان کے دل کو جوچیز بھاتی ہے وہ ہے موٹرسائیکل۔ جی ہاں جان ابراہم موٹرسائیکلوں کے دیوانے ہیں خاص طور پر اسپورٹس بائیکس ان کی دل پسند سواری ہے جب ہی تو وہ فلم دھوم میں اپنے کردار میں نگینے کی طرح فٹ نظر آئے تھے۔