میر پور ٹیسٹ،اظہر علی نے پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری مکمل کر لی

جمعرات 7 مئی 2015 12:47

میر پور ٹیسٹ،اظہر علی نے پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری مکمل کر لی

میر پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مئی۔2015ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میر پور میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی نے شکیب الحسن کی گیند کو مڈ آن کے اوپنر سے باؤنڈری پار پہنچا کر406گیندوں پر 19چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے اظہر علی کا سب سے زیادہ سکور 157تھا جو انہوں نے انگلینڈ کیخلاف 2012ء اور پھر اسی سال سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :