دوسرا شامی ٹی ٹونٹی ویٹرن کرکٹ کپ ،گولڈن ایگلز نے چوہدری سپورٹس کو 68 رنز سے شکست دیدی

جمعرات 7 مئی 2015 12:52

دوسرا شامی ٹی ٹونٹی ویٹرن کرکٹ کپ ،گولڈن ایگلز نے چوہدری سپورٹس کو ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) دوسرے شامی ٹی ٹونٹی ویٹرن کرکٹ کپ کے سلسلے میں خیابانِ امین کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلے گئے میچ میں گولڈن ایگلز نے چوہدری سپورٹس کو 68 رنز سے شکست دیدی۔ گولڈن ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ محمد شہباز 68 رنز، محمد زاہد 46 اور رضوان اسلم نے 85 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

(جاری ہے)

چوہدری سپورٹس کی جانب سے باؤلنگ کرتے ہوئے رضا خان 21/2 اور شفقت چوہدری نے 26/1 وکٹ حاصل کی۔ چوہدری سپورٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی۔ حاجی آصف 65رنز اور نصیر بھٹی 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گولڈن ایگلز کی جانب سے باؤلنگ کرتے ہوئے اکبر خان 33/2، رؤف وائیں 21/2 اور سلمان خان نے 8/1 وکٹ حاصل کی۔ رضوان اسلم مین آف دی میچ قرار پائے۔، سیف اللہ صغیر احمد ایمپائر جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :