انوشکا شرماکھانوں کی دیوانی اور فیشن آئیکون سونم کپور کا مشغلہ ہے

جمعرات 7 مئی 2015 13:04

انوشکا شرماکھانوں کی دیوانی اور فیشن آئیکون سونم کپور کا مشغلہ ہے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)انوشکا شرما تو اکثر خبروں میں ویرات کوہلی کے ساتھ تعلق اور اس سے متعلقہ تنازعات کے نتیجے میں سامنے رہتی ہیں تاہم آپ کو معلوم ہے کہ اس اسٹار کے دل کو کیا چیز سب سے زیادہ بھاتی ہے؟ بظاہر تو انوشکا شرما کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں زیادہ کھانا پسند نہیں ہوگا مگر یہ تاثر غلط ہے درحقیقت وہ وہ تو کھانوں کی دیوانی ہیں خاص طور پر دیہاتی کھانے ان کی پسندیدہ ترین خوراک ہے۔

(جاری ہے)

انیل کپور کی باصلاحیت بیٹی سونم کپور اداکاری کی دنیا میں فی الحال اپنا نام بنانے کی جدوجہد کررہی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بولی وڈ میں بھی انہیں اداکاری کی صلاحیت کی بجائے فیشن آئیکون کے طور پر زیادہ مانا جاتا ہے اور یہی ان کا سب سے پسندیدہ مشغلہ بھی ہے۔ودیا بالن کا شوق ہے ساڑھی کے نت نئے ڈیزائن بولی وڈ میں متعارف کرانا، یقین نہیں آئے گا مگر ودیا کے پاس آٹھ سو ساڑھیاں الماریوں میں بھری پڑی ہیں اور وہ بھی انہیں کافی نہیں لگتیں۔ جب ہی موقع ملنے پر وہ مزید خرید لاتی ہیں۔