ہیروں کی تلاش میں مدد دینے والاحیرت انگیز پودا

جمعرات 7 مئی 2015 13:20

ہیروں کی تلاش میں مدد دینے والاحیرت انگیز پودا

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)زمین کی گہرائیوں میں چھپے ہیروں کی تلاش میں مدد دینے والا پودا دریافت کرلیا گیاماہرین کے مطابق اس پودے کا نام ”پینڈانس کینڈلبرم“ ہے جو کمبرلائٹ سے بھرپور مٹی میں اْگتا ہے اور اس معدن والی چٹانوں میں ہیروں کے ملنے کے بہت زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں یہ پودا زیادہ تر لائبیریا میں پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق اس سے قبل کئی ایسے درختوں اور پودوں پر تحقیق کی گئی جو زمین کے اندر مختلف دھاتوں اور معدنیات کی نشاندہی کرسکتے ہیں مثلاً کچھ پودے تانبے کا پتا بھی دیتے ہیں تاہم حیرت انگیز طور پر ہیرے کی شناخت میں مدد دینے والا یہ پہلا پودا ہے۔