میر پور ٹیسٹ،پاکستان نے دوسرے دن کھانے کے وقفے پر8وکٹوں پر557رنز بنا لیے

جمعرات 7 مئی 2015 13:55

میر پور ٹیسٹ،پاکستان نے دوسرے دن کھانے کے وقفے پر8وکٹوں پر557رنز بنا ..

میر پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مئی۔2015ء) میر پور ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے چائے کے وقفے پر 8وکٹوں کے نقصان پر 557رنز بنا لیے ہیں۔ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم،میر پور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل شروع ہوا تو دن کی دسویں گیند پر ہی بنگلہ دیشی باؤلر کو اس وقت کامیابی مل گئی جب مصباح الحق9کے انفرادی سکور پر شکیب الحسن کو آگے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔

ان کے بعد اسد شفیق بلے باز کرنے کے لیے آئے اور اظہر علی کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ ڈبل سنچری سکور کی جب کہ اسد شفیق نے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری سکور کرڈ الی۔ اظہر علی 226رنز بنا کر شواگاتا ہوم کا نشانہ بنے جس کے بعد اسدشفیق 107رنز بنا کر شواگاتا ہوم کا دوسرا شکار بنے۔ تائیج الاسلا م نے وہاب ریاض (4) کو اپنا شکا ر بنایا جس کے بعد چائے کے وقفے سے قبل آخری گیندپر یاسر شاہ (0) کو آؤٹ کیا۔ چائے کے وقفے پر پاکستان نے 8وکٹوں کے نقصان پر 557رنز بنائے۔سرفراز احمد 21رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تائیج الاسلام نے 3،محمد شاہد اور شواگاتا ہوم نے 2،2جبکہ شکیب الحسن نے1کھلاڑی آؤٹ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :