Live Updates

پری سکین رپورٹ نادرانے نہیں دی ‘ الیکشن ٹربیونل سے ملی ہے ‘ عمران خان کی وضاحت

جمعرات 7 مئی 2015 14:09

پری سکین رپورٹ نادرانے نہیں دی ‘ الیکشن ٹربیونل سے ملی ہے ‘ عمران خان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ پری سکین رپورٹ نادرانے نہیں دی ‘ الیکشن ٹربیونل سے ملی ہے ‘ سعد رفیق بھی کہتے ہیں ریٹرننگ افسران نے دھاندلی کی ہے ‘ ذمہ داران کو سزا کیوں ملنی چاہیے ‘ جو ڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کرینگے ‘ نادرا رپورٹ جلد الیکشن ٹربیونل کے پاس چلی جائیگی ‘ آئندہ ہفتے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نادرا نے مجھے پری سکین رپورٹ نہیں دی یہ ہمیں الیکشن ٹربیونل سے ملی ہے آفیشل رپورٹ الیکشن ٹربیونل سے ملی ہے اور چیئر مین نادرا پر ویسے ہی چڑھائی کردی گئی عمران خان نے بتایا کہ رپورٹ میں تین چیزیں سامنے آئی ہیں 30پولنگ اسٹیشن میں ڈپلی کیٹ کاغذ ملے ہیں اور وہ ایک ہی سیریل نمبر کے ہیں تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا کہ کیوں اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ 50پولنگ اسٹیشن کے اندر کسی اور پولنگ اسٹیشن کے سیریل نمبر نکلے ہیں 34پولنگ اسٹیشن میں الیکٹورل لسٹیں غائب کر دی گئی جس سے پتہ نہیں چل رہا ہے کہ انگوٹھے کس کے لگے ہیں ؟نادراسے آئندہ آنے والی رپورٹ انگوٹھوں کی نشاندہی کریگی انہوں نے کہاکہ منڈی بہاؤلدین میں ایک امیدوار الیکشن میں درخواست دائر کررہا ہے اس کا موقف ہے کہ گور نمنٹ پنجاب نے الیکشن کے دور ان گیس پائپ ڈالنی شروع کر دی ہیں اس ساری پری پول دھاندلی ہے جو ڈیشل کمیشن کے قیام کے باوجود پنجاب حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑا اور الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ایک وزیر گاڑیوں میں بیٹھ کر کمپین چلا رہی ہیں جو ڈیشل کمیشن میں تمام چیزیں سامنے آ جائیں گی انہوں نے کہاکہ این اے 125کے فیصلے کے خلاف حکومت سپریم کورٹ چلی گئی ہے انہوں نے کہاکہ سعد رفیق بھی کہتے ہیں کہ ریٹرننگ افسران نے دھاندلی کی ہے اور کہتے ہیں میں نے دھاندلی نہیں کی ہم کہتے ہیں جس نے دھاندلی کی ہے سزا ملنی چاہیے ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو ڈیشل کمیشن کے نتائج تسلیم کرینگے عمران خان ہمیشہ نیوٹرل امپائر کے ساتھ کھیلتا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نادرا پوچھنے گیا تھا کہ رپورٹ ابھی تک کیوں نہیں نکلی ہے کیا آپ پر کوئی دباؤ تو نہیں ہے کیونکہ نادرا نے دو ہفتے پہلے کہا تھا رپورٹ آنے والی ہے انہوں نے کہاکہ اب نادرا کی رپورٹ ٹربیونل الیکشن کے پاس جائیگی انشاء اللہ ہمیں امید ہے کہ اگلے ہفتے دو دھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :