پاک چین دوستی سے بھارت کی پریشانی میں اضافہ

جمعرات 7 مئی 2015 15:06

پاک چین دوستی سے بھارت کی پریشانی میں اضافہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاک چین دوستی سے بھارت کی پریشانی بڑھ گئی، بھارت نے مشرق وسطی کی منڈیوں تک رسائی کے لیے ایرانی بندرگاہ تعمیر کرنے کی ٹھان لی۔

(جاری ہے)

چین کے صدر شی جنگ پنگ کے حالیہ دورہ پاکستان میں چھیالیس ارب ڈالر کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی، پہلے تو بھارتی سرکار نے خوب بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کیا، اور پھر یکایک ایرانی بندرگاہ چاہ بہار میں دل چسپی لینا شروع کردی، جس کا مقصد پاک چین دوستی کے جواب میں افغانستان اور مشرق وسطی کی منڈیوں تک رسائی ہے۔

متعلقہ عنوان :