بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی سزا 1 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ مقرر

جمعرات 7 مئی 2015 16:13

بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی سزا 1 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی نہیں کرسکے گا اگر کوئی دوسری شادی پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر کریگا تو اسے 1 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

کمیشن سے وابستہ ذمہ دار آفیسر نے بتایا کہ بیوی خاوند سے اپنے علاوہ بچوں کے نان و نفقہ کیلئے یونین کونسل سے رابطہ کرسکے گی۔پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین نے خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ دولہا اور دلہن کی مرضی سے نکاح نامہ کے تمام کالمز کو پر کرنا نکاح رجسٹرار کی ذمہ داری ہوگی۔