اتنا معصوم ڈاکو؟
فیضان ہاشمی جمعرات 7 مئی 2015 16:22
ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی2015ء) ورجینیا بیچ سے تعلق رکھنے والے شخص کو مقامی پولیس نے ڈکیتی کرنے کے 20 منٹ بعد ہی گرفتار کر لیا۔ڈاکو صاحب نے ڈاکہ مارنے کے فوراً بعد ڈکیتی کی واردات کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی تھیں۔ڈاکو صاحب جن کا نام الفونسیکا ہے نے کہا کہ یہ کوئی ڈکیتی کی واردات نہیں تھی۔ تفصیلات کے مطابق 23 سالہ ڈومنیک انٹونیو الفونسیکا نے مقامی ٹاؤن ای بنک میں خاتون سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا اور رقم وصول کرتے ہی بھاگ گیا۔
بنک سے باہر جاتے ہی الفونسیکا نے تمام کاروائی کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی۔ ایک ویڈیو میں بنک کی اہلکار خاتون کو بیگ میں رقم بھرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ بنک میں جا کر الفونسیکا نے اہلکار خاتون کو ایک پرچی دی جس پر لکھا تھا مجھے ابھی ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے، مہربانی ہوگی۔(جاری ہے)
پولیس یہاں تک آنے میں تین سے چار منٹ لے گی، میں اس بات کو سراہوں گا کہ آپ میرے جانے کے ایک منٹ بعد الارم بجائیں۔
بنک سے جانے کے 20 منٹ بعد ہی الفونسیکا کو پولیس نے دھر لیا۔ویڈیوز اور تصاویر کے موجود ہو تے ہوئے بھی الفونسیکا کا کہنا ہے کہ اس نے ڈکیتی نہیں کی۔ اس نے تو بس بہت شائستگی سے رقم کی درخواست کی تھی، اس لیے اسے بے گناہ ہی ڈکیتی کے الزام میں پھنسایا جا رہا ہے۔ الفونسیکا نے یہ بھی کہا کہ اگر خاتون اہلکار اسے رقم دینے سے انکار کرتی تو وہ آرام سے واپس چلا جاتا ۔ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے کے بعد الفونسیکا مختلف گلوکاروں کے گانے بھی گنگنانے لگا۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.