خیرپور ، خواتین اور بچوں کا پریس کلب کے سامنے پولیس کی زیادتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 7 مئی 2015 17:35

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) خیرپور میں خواتین اور بچوں کا پریس کلب کے سامنے پولیس کی زیادتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں گاڑہی پل کے رہائشی خواتین اور بچوں کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کی قیادت گل محمد، مسمات حسنا، وارث، طارق، عامر اور دیگر نے کی اس موقعہ پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ خیرپور کی بی سیکشن پولیس نے ایک ہفتہ پہلے ہمارے گھروں پر چڑھائی کر کے ہمارے نوجوان علی محمد ولد گل محمد کو گرفتار کر کے لے گئی اور ہمارے گھر سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے اور 3 تالہ سونہ بھی لوٹ کر لے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پولیس کے خلاف لوٹ مار کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے لیکن پولیس مقدمہ درج کرنے کے بجائے ہمیں دہمکیاں دے رہی ہے انہوں نے اعلی حکام سے واقعہ کا نوٹس لے کر ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :