انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ، پشاور اور مردان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 7 مئی 2015 18:05

انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ، پشاور اور مردان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) انٹرڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پشاور اور مردان کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، پہلے سیمی فائنل میں پشاور نے سوات جبکہ مردان نے بنوں ڈسٹرکٹ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ اس موقع پر پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کفایت اﷲ مہمان خصوصی تھے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا کے تعاون سے خواتین گیمز کے سلسلے میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس سیمی فائنلز قیوم سپورٹس کمپلیکس طارق ودود ہال میں منعقد ہوئی جس کا پہلا سیمی فائنل پشاور اور سوات ڈسٹرکٹ کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی پہلے سنگل میں کائنات نے نادیہ اصغر کو 11-6 اور11-6 سے شکست دی دوسرے میچ میں پشاور کی نرما نے سوات کی پری کو 11-7 اور11-4 سے جبکہ پشاور کی اقراء نے سوات کی ثانیہ کو 11-3 اور11-8 سے ہراکر فائنل تک رسائی حاصل کی دوسرا سیمی فائنل بنوں اور مردان کے درمیان کھیلاگیا جس میں مردان نے بنوں کو دو ایک سے شکست دیدی ، پہلے سنگل میں مردان کی عائشہ نے بنوں کی زیبا کو 11-7 اور11-9 سے جبکہ مردان کی نیلم نے بنوں کی سیما کو 11-4 اور11-2 سے شکست دیدی ۔

فائنل اور تیسری پوزیشن کیلئے میچز آج کھیلے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :