نیشنل والی بال گیارہ مئی سے شروع ہوگا،شاہد کمال

چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں کے علاوہ فاٹا اور تمام ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں

جمعرات 7 مئی 2015 18:05

نیشنل والی بال گیارہ مئی سے شروع ہوگا،شاہد کمال

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) نیشنل والی بال چیمپئن شپ 11 مئی سے لاہور میں شروع ہوگئی جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری شاہد کمال نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور واپڈا کمپلیکس میں11 مئی سے شروع ہورہا ہے جو کہ 17 مئی تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا، پنجاب، ، سندھ ، بلوچستان ، فاٹا اور تمام ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے خیبرپختونخوا کی ٹیم دس مئی کو روانہ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :