لبنانی دوشیزہ عرب دنیا کی ’فربہ ملکہ حسن منتخب ہوگئیں

نئی نسل کے موٹاپے کے شکار بچوں کے لیے کام کروں گی، ان کے حوصلے بڑھاؤں گی اورانہیں بتاؤں گی کہ وہ ہمت نہ ہاریں بلکہ میری طرح مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، سیرینا الشعار

جمعرات 7 مئی 2015 18:16

لبنانی دوشیزہ عرب دنیا کی ’فربہ ملکہ حسن منتخب ہوگئیں

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) لبنانی دوشیزہ عرب دنیا کی فربہ ملکہ حسن منتخب ہوگئیں۔عالمی میڈیا کے مطابق بیروت میں منعقدہ مقابلہ حسن میں 23 سالہ سیرینا الشعار نے’فربہ ملکہ حسن‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کے سر پر ملکہ کا تاج 2014ء میں منتخب ہونے والی ملکہ حسن جیسیکا صہیون نے سجایا۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی فربہ دوشیزاؤں کا تعلق بھی لبنان ہی سے بتایا جاتا ہے۔

مقابلے میں الیسیا شامات دوسرے اور نادین غاوی تیسرے نمبر پر رہیں۔آخری مقابلے میں مختلف عرب ملکوں سے تعلق رکھنے والی 11 دوشیزاؤں نے حصہ لیا۔'فربہ ملکہ حْسن' منتخب ہونے والی سیرینا الشعار اسکولوں میں زیر تعلیم موٹاپے کا شکار بچوں کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کریں گی کیونکہ وہ خود بھی اپنے بھاری بھرکم جسم کے باعث طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ملکہ حسن منتخب ہونے کے بعد سیرینا الشعار کا کہنا تھا کہ ’میں اب نئی نسل کے موٹاپے کے شکار بچوں کے لیے کام کروں گی۔ ان کے حوصلے بڑھاؤں گی اورانہیں بتاؤں گی کہ وہ ہمیت نہ ہاریں بلکہ میری طرح مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ خود اعتمادی کا مظاہرہ کریں، وہ ہر مشکل کو آسان بنا سکتے ہیں‘۔الشعار کا کہنا تھا کہ میں بھی بہت چھوٹی عمر میں موٹاپے کا شکار ہوئی تاہم میں نے اپنے اہل خانہ کو ہیمشہ اپنا معاون اور مدد گار پایا۔

والدین ہی موٹاپے کا شکار اپنے بچوں کے لیے سہارا بن سکتے ہیں اور ایسا ماحول فراہم کرسکتے ہیں جس سے ان کی مشکلات کم ہو سکتی ہیں ورنہ بچے نفسیاتی دباؤ اور ڈیپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ‘’فربہ ملکہ حسن‘ کے عرب ممالک کی سطح پر ہونے والے مقابلے میں لبنان، مصر، تیونس اور مراکش سمیت کئی دوسرے ملکوں کی 12 دوشیزاؤں نے حصہ لیا۔جیوری میں عرب خاتون شاعرہ جمانہ حداد، ایک عرب این جی او کی خاتون سربراہ فاطمہ بارکر اور اداکارہ کارمن لبس شامل تھیں۔ تقریب کی عکاسی جان کلوڈ بجانی نے کی۔ پہلے مرحلے میں 08 دو شیزاؤں کے درمیان پیراکی کے لباس میں مقابلہ ہوا جبکہ دوسرے اور آخری مرحلے میں عروسی لباس میں مقابلہ حسن منعقد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :