نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا پولیس کا صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم45افغان باشندے اور443 مشتبہ افرادگرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد

جمعرات 7 مئی 2015 20:30

نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا پولیس کا صوبہ بھر میں جرائم پیشہ ..

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم45افغان باشندوں اور443 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 27 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے370 کارتوس برآمدکیے۔

جبکہ اپریشن کے دوران657گھروں اور 287ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔

(جاری ہے)

اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 4 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں192 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران337مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے28عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے604عدد کارتوس برامد کی گئی۔ اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم45افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے23مقدمات درج کئے گئے۔لاؤڈ سپیکروں کے غیر قانونی استعمال پر 4 افرادکو گرفتار کرکے اور 4لاؤڈ سپیکروں کو قبضے میں لیکر5مقدمات درج کر لئے گئے۔اسی طرح صوبہ بھرمیں820تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔

متعلقہ عنوان :