انٹر ریجنل یوتھ گیمز ، فٹبال چیمپئن شپ میں ڈی آئی خان ، بنوں ، سوات اور پشاور کی ٹیمیں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 7 مئی 2015 21:11

انٹر ریجنل یوتھ گیمز ، فٹبال چیمپئن شپ میں ڈی آئی خان ، بنوں ، سوات اور ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں منعقدہ فٹبال چیمپئن شپ میں ڈی آئی خان ، بنوں ، سوات اور پشاور کی ٹیمیں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے باہمی اشتراک اور صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ انٹر ریجنل فٹبال چیمپئن شپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں ڈی آئی خان نے مردان کو ایک صفر سے شکست دی ڈی آئی خان کی طرف سے یاسر نے دوسرے ہاف میں فیلڈ گول کیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں سوات نے کوہاٹ کو تین صفر سے شکست دی ، کوہاٹ کی طرف سے حسین نے دو یاسر نے ایک گول کیا ۔ تیسرے میچ میں پشاور نے ایبٹ آباد کو پانچ صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی پشاور کی طرف سے سمیع نے دو ، جلال ، اویس اور نہار نے ایک ایک گول کیا ۔ پہلا سیمی فائنل بنوں اور ڈی آئی خان جبکہ دوسرا سیمی فائنل پشاور اور سوات کے مابین کھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :