پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع

جمعرات 7 مئی 2015 22:43

پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیوں میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے پولیو ویکسی نیشن کارڈ لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان پر پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ دبئی میں آزاد مانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ آزاد مانیٹرنگ بورڈ کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کاوشیں اپنی جگہ تاہم صورتحال تسلی بخش نہیں۔ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے پولیو ویکسی نیشن کارڈ لازمی ہوگا۔ پاکستان پر سفری پابندیاں یکم مئی 2015 تک عائد کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :