گلگت : نلتر میں ہیلی کاپٹر گر گیا، امدادی ٹیمیں روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 مئی 2015 11:01

گلگت : نلتر میں ہیلی کاپٹر گر گیا، امدادی ٹیمیں روانہ

گلگت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 مئی 2015 ء): گلگت کے علاقہ نلتر میں ہیلی کاپٹر سکول کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا. جبکہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

تا حال جانی نقصان کی حتمی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں. جبکہ ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں. ذرائع کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹر وزیر اعظم کے متوقع دورے کے باعث فضائی نگرانی کر رہا تھا جبکہ ہیلی کاپٹر گلگت شہر سے 22 کلو میٹر دوری پر گر کر تباہ ہوا ہے.