امریکی عدالت نے ٹیکسی ڈرائیور کو پاکستان میں دوہرے قتل کی سازش کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی

جمعہ 8 مئی 2015 11:08

امریکی عدالت نے ٹیکسی ڈرائیور کو پاکستان میں دوہرے قتل کی سازش کے جرم ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء ) امریکی عدالت نے نیویارک کے ٹیکسی ڈرائیور کو پاکستان میں دوہرے قتل کی سازش کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی پراسیکیوٹر نے بروکلین کی وفاقی عدالت کو بتایا کہ محمد چوہدری کی بیٹی آمنہ اجمل، شجاعت عباس نامی شخص سے محبت کرتی تھی۔ لیکن باپ نے بیٹی کو پاکستان بھیج دیا، لیکن پاکستان میں امریکی محکمہ خارجہ کی مدد سے لڑکی واپس امریکا آگئی، جس پر محمد چوہدری نے امریکا میں بیٹھ کر گجرات کے رہائشی شجاعت عباس کے والد اور نوجوان بہن کو قتل کروا دیا۔ عدالت نے سازش ثابت ہونے پر محمد چوہدری کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔

متعلقہ عنوان :