برطانوی انتخابات، نازشاہ، عمران حسین، تسمینہ شیخ سمیت 5 پاکستانی امیدوار کامیاب

جمعہ 8 مئی 2015 11:09

برطانوی انتخابات، نازشاہ، عمران حسین، تسمینہ شیخ سمیت 5 پاکستانی امیدوار ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء)برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں نازشاہ ، عمران حسین ، تسمینہ شیخ سمیت پانچ پاکستانیوں نے کامیابی حاصل کر لی ، سابق گورنر پنجاب کے بیٹے انس سرور کو شکست ہوئی۔برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ستاون پاکستانی نژاد برطانوی امیدواروں نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اب تک آنے والے نتائج میں پانچ پاکستانیوں نے فتح اپنے نام کی جس میں سکاٹش نیشنل پارٹی کی امیدوار تسمینہ شیخ ہیں جنہوں نے چھبیس ہزار چھ سو بیس ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی۔

ٹوٹنگ لندن سے لیبر پارٹی کے صادق خان نے پچیس ہزار دو سو تریسٹھ ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی۔ لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی بولٹن ساوٴتھ ایسٹ سے 20 ہزار 555 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں۔ لیبر پارٹی کی ناز شاہ نے بریڈ فورڈ ، ویسٹ میں ریسپیکٹ کے رہنما جارج گیلوے کو شکست دی۔ بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبر پارٹی کے عمران حسین کامیاب ہوئے۔ سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور سمیت 14 پاکستانی نژاد امیدواروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔