ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

جمعہ 8 مئی 2015 11:18

ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء ) کسٹم انٹیلی جنس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے ماڈل ایان علی کے خلاف منی لا نڈرنگ کا مقدمہ دائر کرنے کے لئے نئی درخواست دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کسٹم انٹیلیجسن کی 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ صرف کرنسی اسمگلنگ کا نہیں بلکہ منی لانڈرنگ کا کیس ہے، ایئرپورٹ سے جو فوٹیج حاصل کی گئی ہے اس میں ماڈل ایان علی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جب کہ ملزمہ کو مدد فراہم کرنے والے تمام افراد کے چہرے بھی سامنے آ چکے ہیں لہذا ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے اور کیس کی ازسر نو تفتیش کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 12 مئی کو فریقین کو طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :