فلم ”جگا جاسوس“ کی ریلیز کی فائنل تاریخ طے ہوگئی
جمعہ 8 مئی 2015 11:30
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور کی فلم ”جگا جاسوس“ کی ریلیز کی فائنل تاریخ طے ہوگئی ہے۔ یہ فلم 2016 میں جون کے مہینے میں ریلیز کی جائے گی۔اس فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ انکی گرل فرینڈ کترینہ کیف بھی اداکاری کر رہی ہیں۔ہدایت کار ابوراگ باسو کی فلم”جگا جاسوس“ میں رنبیر ایک جاسوس کا کردار ادا کریں گے۔
اسی طرح رنبیر کی فلم”تماشا“ بھی رواں برس ہی ریلیز کی جائے گی جس کی تاریخ 25 دسمبر سے بدل کر 27 نومبر رکھ دی گئی ہے۔(جاری ہے)
ہدایت کار امتیاز علی کی فلم”تماشا“ میں رنبیر کپور کے ساتھ ان کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون اداکاری کر رہی ہیں۔رنبیر اور دیپیکا اس سے پہلے فلم ”بچنا اے حسینوں“ اور”یہ جوانی ہے دیوانی“ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور دونوں ہی فلموں کو شائقین کی بھر پور داد ملی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق فلم 'بومبے ویلوٹ' کی پروموشنز کے دوران رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم”تماشا“ کی شوٹنگ تقریباً مکمل کرلی ہے اور اب وہ فلم”جگا جاسوس‘ پر کام کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ”تماشا“”جگا جاسوس“ سے پہلے ریلیز کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.