بالی ووڈ فلم” اینی باڈی کین ڈانس ٹو “کا پہلا سونگ ریلیز

جمعہ 8 مئی 2015 11:38

بالی ووڈ فلم” اینی باڈی کین ڈانس ٹو “کا پہلا سونگ ریلیز

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء)بالی ووڈ فلم” اینی باڈی کین ڈانس ٹو “کا پہلا سونگ ریلیز کردیا گیا-ورون دھون اور شردھا کپور کی ڈانسنگ میوزیکل فلم اے بی سی ڈی 2 کا ناچتا تھرکتا پہلا ویڈیو سونگ ریلیز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم میں موسیقی کے سروں پر ایک سے بڑھ کر ایک ڈانسنگ اسٹیپ کرکے دکھارہے ہیں ورون دھون۔ساتھی ڈانسرز بھی دے رہے جذبات کے اظہار میں ہیرو کا بھرپور ساتھ۔ اینی باڈی کین ڈانس ٹو میں شردھا کپور نظر آئیں گی ہیروئن کے روپ میں جن میں ناچنے تھرکنے کا جوش ہے جذبہ ہے اور لگن ہے۔ کوریوگرافر، ڈائریکٹر ریمو ڈی سوزا کی یہ میوزیکل ڈانسنگ فلم 19 جون کوپرستاروں کا دل جیتنے آرہی ہے۔