بین الصوبائی انڈر16- گرلز جوڈو چیمپئن شپ 11 مئی سے شروع ہوگی

جمعہ 8 مئی 2015 11:55

بین الصوبائی انڈر16- گرلز جوڈو چیمپئن شپ 11 مئی سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) بین الصوبائی انڈر16- گرلز جوڈو چیمپئن شپ 11 مئی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی، اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری اصغر نیازی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 8 بورڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیموں کے کھلاڑی 10 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے اور منیجرز میٹنگ 10 مئی کی شام کو ہوگی جس میں ڈراز اور چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ چیمپئن شپ 13 مئی تک جاری رہے گی اور میزبانی کے فرائض اسلام آباد سپورٹس بورڈ انجام دے گا۔