منشیات کے مجرموں کو سزائے موت دینے کے حق میں ہوں‘ جیکی چن

جمعہ 8 مئی 2015 12:11

منشیات کے مجرموں کو سزائے موت دینے کے حق میں ہوں‘ جیکی چن

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) معروف اداکار جیکی چن نے کہا کہ وہ منشیات کے چند مجرموں کو سزائے موت دینے کے حق میں ہیں۔جیکی چن کے بیٹے بھی منشیات رکھنے کے کیس میں قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔گذشتہ سال اگست میں جیکی چن کو چین کے دارالحکومت بیجنگ سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے گھر سے ایک سوگرام کی منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

جیکی چن کے مطابق منشیات ہزاروں بچوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔جیکی چین کو 2009 میں بیجنگ کے لیے ’نارکوٹکس کنٹرول امبیسیڈر‘ یعنی منشیات کے استعال کے خلاف مہم کا سفیر مقررکیا تھا اور اب انھیں سنگاپور میں منشیات کے خلاف مہم کا سفیر قرار دیا گیا ہے۔چین اور سنگاپور میں منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جیکی چن کے بیٹے بھی منشیات رکھنے کے کیس میں قید کی سزا کاٹ چکے ہیں-جیکی چن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا منشیات نہ صرف جوان لوگوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ ان کے خاندان کو بھی نقصان پہنچا۔

انھوں نے کہا کہ بعض معاملات میں وہ سزائے موت کی حمایت کرتے ہیں۔جب آپ ہزاروں لاکھ بچوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو میرے خیال میں یہ لوگ بے فائدہ ہیں اور انھیں صحیح سزا دی جانی چاہیے۔ نوجوان کہتے ہیں کہ یہ سگریٹ کی طرح ٹھیک ہے لیکن یہ ٹھیک نہیں، میرے خاندان کے لیے نہیں۔جیکی چین نے اپنے بیٹے کے جیل جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے پر وہ شرمندہ ہیں اور انھیں صدمہ ہوا ہے اور اب وہ اپنے بیٹے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :