سندھ پولیس کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک موبائل اسٹیشن تیار
جمعہ 8 مئی 2015 12:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) سندھ پولیس کے شعبہ فارنسک ڈویژن نے آسٹریلین فیڈریشن پولیس کی اشتراک سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک موبائل اسٹیشن تیارکر لیا، فارنسک موبائل اسٹیشن دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین نوعیت کے اہم واقعات کے جائے وقوع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کرے گا اور جائے وقوع پر ہی شواہد کا تجزیہ کرکے ابتدائی رپورٹ متعلقہ پولیس افسران کے حوالے کرے گا تاکہ متعلقہ پولیس واردات میں ملوث ملزمان کا جلد از جلد سراغ لگا کر انہیں کیفر دار تک پہنچاسکے گی۔
پولیس جلد از جلد ملزمان تک پہنچ سکے، فارنسک موبائل اسٹیشن کرائم سین پر چاروں اطراف360 ڈگری تک جدید کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرے گا، فارنسک موبائل اسٹیشن میں 6 فارنسک ماہرین کو تعینات کیا جائے گا جو اپنی نگرانی میں تمام شواہد کا تجزیہ کریں گے ، مذکورہ اسٹیشن 13مئی کے بعد کام شروع کردے گا.تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے شعبہ فارنسک ڈویژ ن نے دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری، ڈکیتی جیسے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلیے آسٹریلین فیڈریشن پولیس کے اشتراک سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک موبائل اسٹیشن تیار کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.