اسٹیٹ بینک نے التوائے قرض اٹھا لیا، کے اے ایس بی بینک اسلامی بینک میں ضم
جمعہ 8 مئی 2015 12:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ پر نافذ شدہ التوائے قرض اٹھالیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان کو کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ(KASB) کے کھاتہ داروں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ وفاقی حکومت نے بینک کے انضمام کی اسکیم منظور کرلی ہے۔ انضمام کی اسکیم کے تحت کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کو بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ میں ضم کردیا گیا ہے۔
چنانچہ سابقہ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ پر نافذ التوائے قرض (moratorium) فوری طور پر اٹھا لیا گیا ہے۔ سابقہ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کے کھاتہ دار اب بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے کھاتہ دار ہیں اور سابقہ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کی متعلقہ برانچوں میں اپنے کھاتے اپنی سہولت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
اسٹیٹ بینک سابقہ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کے کھاتہ داروں کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے التوائے قرض کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا اور اسٹیٹ بینک پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اسٹیٹ بینک اپنے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ کھاتہ داروں کے مفادات کا تحفظ کرتا رہے گا اور ملک کے بینکاری نظام کے تحفظ و صحت کو یقینی بنائے گا۔بینک اسلامی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 8 مئیسے کے اے ایس بی بینک کی تمام شاخیں بینک اسلامی پاکستان کی شاخوں کی حیثیت اختیار کرلیں گی۔ کے اے ایس بی بینک کے تمام کھاتے دار اپنے اکاؤنٹ بغیر کسی قدغن معمول کے مطابق آپریٹ کرسکیں گے۔
بینک اسلامی کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کے اے ایس بی بینک کا بینک اسلامی میں ادغام عمل میں آگیا ہے۔جس کے بعد جمعہ 8مئی سے کے اے ایس بی بینک کے تمام کسٹمرز اب بینک اسلامی کے کسٹمرز ہوں گے۔ کے اے ایس بی بینک کا بزنس اب مفتی ارشار احمد اعجاز کی سربراہی میں قائم شریعہ ایڈوائزری بورڈ کی رہنمائی میں اسلامی طریقہ (موڈ آف فنانسنگ) کے تحت چلایا جائے گا۔سال 2006میں ایک چھوٹے بینک کی حیثیت سے کاروبار کا آغاز کرنے والا بینک اسلامی اب پاکستان کا 11واں بڑا بینکنگ نیٹ ورک ہے جس کی 317شاخیں ملک کے 93شہروں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ 30اپریل 2015کو بینک کی ایکویٹی 9.95 ارب روپے تھی، جو رواں ماہ کے وسط تک رائٹس آفرنگ کی تکمیل کے بعد 11.40ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ بینک کا کیپیٹل ایڈوکیسی ریشو اسٹیٹ بینک کی 10 فیصد کی مطلوبہ شرح کے مقابلے میں 23فیصد ہے۔
فی الوقت بینک اسلامی 80شہروں میں 213 برانچز اور سب برانچز آپریٹ کررہا ہے کے اے ایس بی کے ادغام کے بعد برانچوں کی مجموعی تعداد 317تک بڑھ جائیگی جبکہ برانچ نیٹ ورک 93شہروں تک وسیع ہوجائے گا اور کھاتے داروں کی مجموعی تعداد 6لاکھ سے تجاوز کرجائیگی۔ کے اے ایس بی بینک کے کھاتے داروں کی سہولت کے لیے بینک اسلامی کی تمام شاخیں جمعہ 8مئی کو صبح شام 7بجے تک کھولی جائیں گی۔ بینک کی انتظامیہ نے کھاتے داروں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی رقوم کسی زحمت کے بغیر نکال سکیں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
-
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
-
آئی ایم ایف کی آئندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ کی پیشنگوئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.