گلگت : نلتر میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، دو پائلٹ شہید اور 2 غیر ملکی ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 مئی 2015 12:29

گلگت : نلتر میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، دو پائلٹ شہید اور ..

گلگت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 مئی 2015 ء) : آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نلتر میں کریش لینڈنگ کرنے والے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر میں موجود دو پائلٹ شہید جبکہ 2 سے 3 غیر ملکی ہلاک ہو گئے ہیں.

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں. یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر میں 11 غیر ملکی جبکہ 6 پاکستانی موجود تھے، جبکہ ہیلی کاپٹر کا عملہ بھی موجود تھا، حادثے میں 13 افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے. زخمیوں میں سے کچھ افراد کو سنگین زخم بھی آئے ہیں.

متعلقہ عنوان :