میڈرڈ اوپن ٹینس ، نڈال ، مرے ، نیشیکوری اور فیرر کوارٹر فائنل میں

جمعہ 8 مئی 2015 12:34

میڈرڈ اوپن ٹینس ، نڈال ، مرے ، نیشیکوری اور فیرر کوارٹر فائنل میں

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سپینش سٹار رافیل نڈال ، اینڈی مرے ، کی نیشیکوری اور ڈیوڈ فیرر نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ، سپین کے شہر میڈرڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں پری کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلا گیا۔ سنگلز مقابلوں میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کا سامنا اطالوی کھلاڑی سائمن بولیلی سے ہوا۔

(جاری ہے)

رافیل نڈال نے سائمن بولیلی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ دو ، چھ دو سے ٹھکانے لگا کر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔ سنگلز ہی ایک اور میچ میں برطانوی سٹار اینڈی مرے نے وائلڈ کارڈ ہسپانوی حریف گرینولرز مارشل کو چھ دو ،چھ صفر سے ہرایا۔ دوسری طرف ٹورنامنٹ کے فورتھ سیڈ جاپان کے کی نیشیکوری نے سپین ہی کے روبرٹو بوٹسٹا کو چھ تین ، چھ تین سے شکست دی۔ ادھر میزبان ملک کے ڈیوڈ فیرر نے فرنینڈو ورڈاسکو کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ سات ، چھ تین اور چھ چار سے آؤٹ کلاس کیا۔

متعلقہ عنوان :