پاک زمبابوے سیریز، میچ ریفری کے فرائض سابق ٹیسٹ کرکٹر و سلیکٹر اظہر خان نبھائیں گے

جمعہ 8 مئی 2015 12:48

پاک زمبابوے سیریز، میچ ریفری کے فرائض سابق ٹیسٹ کرکٹر و سلیکٹر اظہر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) پاک زمبابوے سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سابق ٹیسٹ کرکٹر و سلیکٹر اظہر خان نبھائیں گے۔سری لنکن ٹیم پرحملے کے وقت زخمی ہونے والے احسن رضا کے ساتھ شوزب رضا اوراحمد شہاب کوامپائرنگ کی ذمہ داری سونپنے کا امکان ہے، زمبابوین امپائر رسل ٹفن بھی فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی رواں ماہ واپسی ہو رہی ہے، زمبابوین ٹیم19مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز کیلیے آئی سی سی کی جانب سے امپائرزو ریفری بھیجنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، گوکہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان تو نہیں ہوا مگر پی سی بی کو اشارے مل چکے ہیں، گذشتہ دنوں زمبابوین وفد کے ساتھ ایک آزادانہ سیکیورٹی ماہر بھی لاہور آئے تھے۔

وہ انٹرنیشنل کونسل کو بھی رپورٹ دیں گے، جس کے بعد 2، 3روز میں موقف سامنے آ جائے گا، زبانی طور پر پاکستان کو آگاہ کیا جا چکا کہ اسے اپنے امپائرز و ریفری کے تقرر کی اجازت ہو گی، پی سی بی نے اس حوالے سے ذہن بنا لیا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر و موجودہ سلیکٹر اظہر خان کو ریفری کی ذمہ داری سونپی جائے گی، امپائرنگ کیلیے شوزب رضا، احسن رضا اور احمد شہاب فیورٹ ہیں، زمبابوے سے بھی امپائر رسل ٹفن پاکستان آ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :