آل پاکستان انٹر بورڈانڈرگرلز جوڈو ٹورنامنٹ کیلئے خیبر پختونخواجوڈوتربیتی کیمپ جاری

جمعہ 8 مئی 2015 12:50

آل پاکستان انٹر بورڈانڈرگرلز جوڈو ٹورنامنٹ کیلئے خیبر پختونخواجوڈوتربیتی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) جون کے دوسرے ہفتے منعقدہونیوالے آل پاکستان انٹر بورڈانڈر16ویمن جوڈو ٹورنامنٹ کیلئے خیبر پختونخواجوڈوٹیم کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرکے تربیتی کا پشاور میں شروع کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواجوڈوایسوسی ایشن کے صدر مسعود احمدنے قیوم سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخواڈائریکٹریٹ کے تعاون سے صوبائی جوڈو ایسوسی ایشن کی نگرانی میں16سال سے کم عمرخواتین کھلاڑیوں کے مابین کھیلے جانیوالے انٹر ڈویژنل جوڈوٹورنامنٹ میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنیوالی جوڈوکازڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والی شیبا،سوات کی صبیحہ اور نادیہ ،مردان کی نیلم ،عابدہ،حسینہ ناز،سنہراجہاں بنوں سے عائشہ،ناہیدہ،سعدیہ،کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی لیلیٰ کو صوبائی جوڈ کیمپ میں شامل کرلی گئی ہیں ،کیمپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے اور انہیں کھلاڑیوں میں سے ٹرائلزلیکر آل پاکستان انٹر بورڈ انڈر16گرلز جوڈوچمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواکی بہترین ٹیم تشکیل دیدی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :