حویلی لکھا ‘دولہا نے ولیمہ کے موقع پر خود پرفائرنگ کر کے زندگی کاچراغ گل کردیا‘علاقہ میں سوگ کا سماں

جمعہ 8 مئی 2015 13:03

حویلی لکھا ‘دولہا نے ولیمہ کے موقع پر خود پرفائرنگ کر کے زندگی کاچراغ ..

حویلی لکھا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء)سعودیہ پلٹ دولہا نے ولیمہ کی تقریب میں گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر خود پے فائرنگ کرکے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا چراغ گل کرلیا۔شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا ،علاقہ میں سوگ کا سماں ۔

(جاری ہے)

شہر کے نواحی علاقے ماتاں کوٹھی کے رہائشی نوجوان ملک محمد عمران کی گزشتہ روز شادی کے بعد ولیمہ کی تقریب جاری تھی کی دولہا عمران نے گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ ہوکر اچانک خود پے شدید فائرنک کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا عمران چند روز قبل ہی سعودی عرب سے واپس لوٹا تھا جبکہ شادی والا گھر واقعہ کے بعد ماتم کدہ بن گیا اور علاقہ کی فضاء بھی سوگوار ہوگئی۔