اسلام آباد : الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف خواجہ سعد رفیق کی درخواست سماعت کے لیے منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 مئی 2015 14:20

اسلام آباد : الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف خواجہ سعد رفیق کی درخواست ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 مئی 2015 ء) :: این اے 125 میں دھاندلی کیس کے ٹربیونل کے فیصلے کو خواجہ سعد رفیق نے چیلنج کیا تھا تاہم ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف خواجہ سعد رفیق کی دائر کردہ درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے.

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق کی در خواست پر سماعت 11 مئی کو بنچ نمبر تین میں کی جاائے گی، جبکہ جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت تین رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا. یاد رہے کہ این اے 125 میں دھاندلی کیس میں الیکشن ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا جبکہ سعد رفیق نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر 11 مئی کو سماعت کی جائے گی.