میکسیکو،مالٹوں کا 4ہزار پونڈرَس نکال کر عالمی ریکارڈ قائم

جمعہ 8 مئی 2015 14:52

میکسیکو،مالٹوں کا 4ہزار پونڈرَس نکال کر عالمی ریکارڈ قائم

میکسیکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء)میکسیکو میں بیک وقت 4ہزار پونڈمالٹوں کا رَس نکال کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا گیا۔ اورنج جوس کے قومی دن کی مناسبت سے میکسیکو میں اورنج جوس فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اورنج جوس کے ایک مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں 400افراد نے 4ہزار پونڈ مالٹوں کو دھونے اور چھیلنے کے بعد اس کا جوس نکالا اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا جبکہ مالٹوں کی اتنی بڑی تعداد ایک مقامی پھلوں کے فارم کی طرف سے بالکل مفت فراہم کی گئی تھی۔ بعد ازاں مقابلے میں شریک افراد نے تازہ مالٹوں کے جوس کا لطف اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا جشن منایا۔