گلگت : نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ، صدر، وزیر اعظم ، وزرا اور دیگر سیاسی رہنماوں کا اظہار افسوس، وزیر اعظم نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 مئی 2015 14:59

گلگت : نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ، صدر، وزیر اعظم ، وزرا اور دیگر سیاسی رہنماوں ..

گلگت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 مئی 2015 ء) : نلتر ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ ہنجاب میاں محمد شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان نے اظہار افسوس کیا ہے جبکہ حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دو سپوتوں کے اہل کانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دی ہیں جبکہ حادثے پر ایک روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے. وزیر اعظم کی ہدایت پر زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے لیے طیاروں کی مدد لی جائے گی.

متعلقہ عنوان :